قومی احتساب آرڈیننس 1999میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر کے نیب کو بے اختیار کر دیا گیا۔

Image

نیب قانون تبدیل ہو گیا، قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت ٹیکس، وفاقی، صوبائی کابینہ کونسلز اسٹیٹ بینک کے فیصلے نیب اختیار سے باہر ہوگئے

قومی احتساب آرڈیننس 1999میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت ریگولیٹری باڈیزکے کیسز پر نیب اختیار  ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب قانون تبدیل ہو گیا، قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت ٹیکس، وفاقی، صوبائی کابینہ کونسلز اسٹیٹ بینک کے فیصلے نیب اختیار سے باہر ہوگئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر تک ڈپٹی چیئرمین ادارےکے سربراہ ہوں گے اور ڈپٹی چیئرمین نیب کا تقرر صدر کےبجائےاب وفاقی حکومت کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ترامیم سے وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت ریگولیٹری باڈیز کے کیسز پر نیب اختیار ہوگیا اور مالی فائدہ لینے کے ثبوت کے بغیرطریقہ کارکی خرابی پر نیب کارروائی نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قانون میں مقدمہ ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب پر ہوگی، نیب قانون میں محض گمان پر ملزم کو سزا کی شق ختم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب ملزم فراریاشہادتیں ضائع کرنےکے شواہد پروارنٹ کرسکیں گے تاہم نیب افسران پر انکوائری یا انوسٹی گیشن کی تفصیل عام کرنے پر پابندی عائد ہوئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ انکوائری یا انویسٹی گیشن تفصیل عام کرنیوالے نیب افسرکو1سال قید،10لاکھ جرمانہ ہوگا جبکہ عوام الناس سے دھوکے پر 100 شکایات سے کم پر نیب کارروائی نہیں کرسکے گا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی