لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ، پاک فوج نے تصدیق کر دی

پاک فوج کی جانب سے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ۔
پاک فوج کی جانب سے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی ہیلی کاپٹر حادثےمیں شہادت کی تصدیق کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کےلاپتہ ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیا ہے ، ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندرلسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹرفلڈریلیف آپریشن پرمامورتھا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ خراب موسم کےباعث پیش آیا۔
The wreckage of unfortunate hel which was on flood relief ops found in Musa Goth, Windar, Lasbela. All 6 offrs & sldrs incl Lt Gen Sarfraz Ali embraced shahadat. اِنّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 2, 2022
Accident occurred due to bad weather as per initial investigations . DTF pic.twitter.com/dnyano2vqC
خیال رہے کہ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لا پتہ ہو گیا تھا ، آج ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی تھی ۔ ڈی آئی جی خضدار کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے۔جیونیوز کے مطابق ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی