طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 30 لاکھ افراد متاثر، 830 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی

Image

ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی منجمد کردیا، سیلاب کے باعث 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ 313 بچوں سمیت ساڑھے آٹھ سو کے قریب افراد لقمہ اجل بنے اور 1300 سے زائد افراد زخمی ہوئے

سیلاب اور طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 4 لاکھ 13 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، 20 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، 313 بچوں سمیت 830 افراد جاں بحق، ایک ہزار 348 افراد زخمی ہوئے، 7 لاکھ 7 ہزار مویشی، 2 ہزار 886 کلومیٹر شاہرائیں، 129 پل طوفانی بارش اور سیلاب کی نظر ہوگئے۔

این ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں اور جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جاری رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب 30 لاکھ سے افراد متاثر، 4 لاکھ 13 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث ملک بھر میں 116 اضلاع متاثر ہوئے، 129 پلوں، 2 ہزار 886 شاہراہیں سیلابی پانی کی نذر ہوگئیں۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 830 افراد جاں بحق، ایک ہزار 348 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 313 بچے، 337 مرد جب کہ 180 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث سندھ میں 239 افراد جاں بحق اور 701 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 225 افراد جاں بحق اور 95 زخمی ، خیبرپختونخوا میں 168 افراد جاں بحق اور 228 زخمی، پنجاب میں 151 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب مجموعی طور پر 313 بچے جاں بحق ہوئے سندھ میں 120، خیبرپختونخوا 86، بلوچستان 65 اور پنجاب میں 39 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی