" دیوار سے لگایا تو ’کارنرڈ ٹائیگر‘ بن سکتا ہوں، چیری بلاسم بڑے بوٹوں کی ایسی پالش کرتا ہے کہ شکل نظر آنے لگتی ہے"

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار ماہ ہر قسم کے ظلم کو برداشت کیا، میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کو بلیک لسٹ کیا گیا، 25 مئی کو لوگوں پر تشدد کیا گیا، مجھے دیوار سے لگایا گیا تو ’کارنرڈ ٹائیگر‘ بن سکتا ہوں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار ماہ ہر قسم کے ظلم کو برداشت کیا، میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کو بلیک لسٹ کیا گیا، 25 مئی کو لوگوں پر تشدد کیا گیا، مجھے دیوار سے لگایا گیا تو ’کارنرڈ ٹائیگر‘ بن سکتا ہوں، میں صرف ایک کال دوں گا اور حکومت کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ابھی بھی وقت ہے شفاف الیکشن کا اعلان کریں اور خود کو اور ملک کو بچائیں۔
بہاولپور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ "چیری بلاسم" اور جو اس کے پیچھے ہیں سن لیں کہ جتنا تم مجھے ڈرانے اور دبانے کی کوشش کرو گے میں اتنا ہی مقابلہ کروں گا، گھبرا کر پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔25 مئی کو دھرنا دے سکتا تھا لیکن ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے ایسا نہیں کیا، دھرنا دے کر معیشت کو اور نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تھا۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "چیری بلاسم" بوٹ دیکھتے ہی خاص پالش شروع کر دیتا ہے، یہ بڑے بوٹوں کی ایسے پالش کرتا ہے اس میں شکل بھی نظرآنا شروع ہوجاتی ہے، "ڈیزل" اسلام کو اپنی سیاست چمکانے اور پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے، شہبازشریف، زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اندرونی وبیرونی طاقتوں سے مل کرہماری حکومت گرائی۔
عمران خان کے مطابق قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنے پر ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، ان کے خلاف جو حربے استعمال کر رہے ہیں وہ انہیں پھر خبردار کرتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی جنگ ملک میں انصاف قائم کرنے کے لیے ہے، ان کی جنگ بڑے مگرمچھوں کو قانون کے نیچے لانے اور انصاف کا نظام قائم کرنے کے لیے ہے۔
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی