ملکہ برطانیہ انتقال کر گئیں

برطانیہ پر سات دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم انتقال کر گئیں۔
برطانیہ پر سات دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم انتقال کر گئیں۔ وہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں، ان کا انتقال 96 برس کی عمر میں بالمورل میں ہوا۔ وہ اپنی سکاٹش رہائش گاہ پر موجود تھیں جہاں طبیعت خراب ہونے پر شاہی خاندان کے افراد پہلے ہی جمع ہوچکے تھے۔ ان کے انتقال پر برطانیہ میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق الزبتھ دوئم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد 1952 میں تخت نشین ہوئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس سابق پرنس آف ویلز برطانیہ اور 14 کامن ویلتھ ریاستوں کے بادشاہ بن گئے ہیں۔
ایک بیان میں بکنگھم پیلس نے کہا "ملکہ آج سہ پہر بالمورل میں پرامن طور پر انتقال کر گئیں، بادشاہ چارلس اور نئی ملکہ کمیلا آج بالمورل میں ہی رہیں گے اور کل لندن واپس لوٹیں گے۔"
الزبتھ دوئم کے دور میں برطانیہ میں 15 وزرائے اعظم آئے، سب سے پہلے ونسٹن چرچل تھے جو 1874 میں پیدا ہوئے تھے جب کہ سب سے آخری وزیر اعظم حال ہی میں مقرر ہونے والی لز ٹرس ہیں جو ونسٹن چرچل کے 101 سال بعد 1975 میں پیدا ہوئیں۔وہ تمام وزرائے اعظم کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتیں اور ہر ہفتے ان کے ساتھ میٹنگ کیا کرتی تھیں۔ ان کی پیدائش 21 اپریل 1926 کو لندن میں ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی