پاکستان کا سیلاب متاثرین کیلئے مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ

Image

سیلاب متاثرین کیلئے مالیاتی اداروں سے مختص کوٹہ کے مطابق مالی امداد ملنے کا امکان ہے

سیلاب متاثرین کیلئے مالیاتی اداروں سے مختص کوٹہ کے مطابق مالی امداد ملنے کا امکان ہے، حکومت نے سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کر لی ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا اور مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

وزیرمملکت برائے خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف، عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ کیا ہے، مالیاتی اداروں کو وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ اور این ڈی ایم اے کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔

ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سیلاب سے زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر نقصان شامل ہیں۔ تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی میں 10 لاکھ سے زائد مکانات کا نقصان ہوا۔

وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی۔ سیلاب سے نقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی