سیتا وائٹ کیس : سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت کی عمران خان کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے ایپلٹ ٹریبیول نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی بھی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی گلالئی کی رہنما عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی کی طرح مسترد ہوئے تھے کیونکہ وہ شق ’این‘ بھرنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی میں موجود شق این میں اپنے گزشتہ حلقے میں ان کی شراکت داری کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔


تاہم جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبیونل نے عمران خان کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کی، اس دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عدالت میں پیش ہوئے اور نامکمل کاغذات نامزدگی میں شق ’این ‘ کو مکمل کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے فلاحی کام جیسے شوکت خانم ہسپتال کا قیام اور بنیادی حقوق کے متعلق آگہی پھیلانے کو ان کے گزشتہ حلقے میں شراکت داری کے طور پر لیا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں ایپلٹ ٹریبیونل نے عمران