شہباز شریف کی پریس کانفرنس لغو اور ہیہودہ ہے جبکہ آٹھ بچیوں کے بیہمانہ قتل کے باوجود جشن منا رہے ہیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اعتزاز احسن نے قصور میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے کیس حل ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دعوی مسترد کر دیا۔

معروف قانون دان اعتزاز احسن نے شہباز شریف کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران کیے گئے دعووں پر اہم سوالات اٹھا دیئے۔

اعتزاز احسن نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس لغو اور ہیہودہ ہے جبکہ آٹھ بچیوں کے بیہمانہ قتل کے باوجود جشن منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سات بچیوں کے قاتل کا آپ نے پتہ ہی نہیں کیا جن کا قتل اور ریپ2 کلومیٹر کے علاقے میں ہی ہوا بعد ازاں ان کی لاشیں پھینکیں گئیں۔


اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ جب تک دنیا نے میڈیا پر قیامت برپا نہ کر دی آپ ٹس سے مس نہ ہوئے، اس کے علاوہ قصور میں 260 بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، ویڈیوز بنیں جبکہ آج تک ان 260 بچوں کے ملزمان باہر ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وہ ملزمان پولیس کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، گواہوں اور مدعیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہی سب شاید زینب کے والد کہنا چاہتے تھے جن کا مائیک وزیراعلٰی نے بند کر دیا۔

سینیٹر ک