زینب کا قاتل عمران دراصل کون ہے؟ اس کے ساتھ اورکون کون ملوث تھا؟ تہلکہ خیزحقیقت سامنے آگئی

لاہورمیں موجود رہنما پیپلز پارٹی نے چودھری منظورنے انکشاف کیا ہے کہ زینب قتل کیس میں سیریل کلرملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی کارروائی پہلے کی جاتی تو بہت ساری معصوم بچیاں بچ جاتی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس میں عمران نامی شخص کا ڈی این اے میچ کر گیا جسے گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مقام پر ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم زینب کا محلہ دار ہے۔ اب تک ایک ہزار 50 افراد کے ڈی این اے لئے گئے۔ پولیس نے ملزم کو پہلے بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ رہا ہونے کے بعد ملزم دوسرے شہر چلا گیا تھا، کلین شیو ہو کر دوبارہ قصور آیا، ملزم عمران کو ڈی پی او زاہد مروت کی ٹیم نے 20 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زینب قتل کیس میں کچھ مشتبہ افراد کوحراست میں لیا ہے، جلد ملزم کا پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا 3 زیر حراست افراد کو فرانزک لیب لایا گیا ہے، تینوں زیر حراست افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ خیال رہے 7 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش 6 ر