زینب قتل کیس: 'تالیوں کے بجائے افسوس کی ضرورت تھی'

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے زینب قتل کیس میں ملزم کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران پولیس افسران کے لیے تالیاں بجانے کو ایک نامناسب عمل قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز آئی' میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ زینب سے قبل 11 معصوم بچیوں کے ساتھ اسی علاقے میں ریپ کیا گیا، لہذا شہباز شریف کو تالیاں بجانے کے بجائے ان واقعات پر افسوس کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'جس پولیس کی پوری قوم کے سامنے تعریف کی گئی، یہ وہی پولیس ہے جو ڈھائی سال سے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، یہاں تک کہ زینب کی لاش ملنے کے بعد اسی نے 10 ہزار روپے بطور انعام مانگے تھے، ہم سمجھتے ہیں وزیراعلیٰ کو اہلکاروں کی تعریف نہیں سرزنش کرنی چاہیے تھی'۔

ان کا کہنا تھا کہ جس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، اُسے پہلے رہا کردیا گیا تھا، جب یہی اصل ملزم تھا جس کو سیریل کلر کہا جارہا ہے تو پھر اسے کیوں چھوڑا گیا تھا؟۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ 'ہمیں خوشی اُس وقت ہوتی جب وزیراعلیٰ براہِ راست اپنے اہ