ماڈل ٹاؤن میں قتل عام نواز شریف کے حکم کے بغیر نہیں ہوا، طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قتل عام نواز شریف کے حکم پر ہوا، جس پرعمل درآمد کرانے کا کردار شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے نبھایا۔

تحریک منہاج القرآن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق تحریک چلانے پر عمران خان نے ان کا ہمیشہ ساتھ دیا۔

طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے حوالے کریں، کیوں کہ جب تک وہ عہدوں پر برقرار رہیں گے، تب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکیں گے۔

پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیشن نے ہی انہیں مجرم قرار دیا ہے، اب بات قیاس آرائیوں کی نہیں ہے، رپورٹ نے یہ طے کردیا کہ شہباز شریف نے پولیس کو وہاں سے ہٹنے کا حکم نہیں دیا۔

طاہرالقادری کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاکتوں کے لیے پنجاب کی بیورو کریسی کو استعمال کیا گیا، جب کہ پنجاب کے 45