زینب کے قاتل کے حوالے سے نیا خاکہ بھی سامنے

قصورمیں 6 سالہ زینب کے قتل کے پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہیں جبکہ ملزم کے دو نئے خاکے جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عارف نواز نے یقین دلایا کہ زینب کے قاتل تک جلد پہنچ جائیں گے اور تمام ادارے اس پر کام کررہے ہیں تاہم اب تک 'کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 100سے زائد لوگوں کے ڈی این اے نمونہ جات حاصل کرلیے گئے ہیں لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

قبل ازیں زینب قتل کیس اور قصور میں پیش آنے والے دیگر 11 واقعات کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور کے دفتر میں ہوا اور زینب کے خاندان کے علاوہ 11 متاثرہ خاندانوں سے اہم ملاقات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران متاثرہ خاندانوں کو نیا خاکہ دیکھایا گیا اور ان سے اس حوالے سے معلومات حاصل کی گئی تاہم کسی نے بھی اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب زینب کے قاتل کے حوالے سے بھی ایک نیا اور واضح خاکہ جاری کیا گیا اور پولیس کی جانب سے مز