‘میرے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو گھر چلا جاؤں گا‘

وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے کہا ہے کہ اگر میرے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو میں گھر چلا جاؤں گا لیکن اگر الزامات غلط نکلے تو الزام لگانے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی؟

لاہور میں باب پاکستان کے تعمیر نو کے منصوبے کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی کرپشن کے معاملے میں نیب نے زرداری کو یا جنہوں نے نندی پور منصوبے میں اربوں روپے ڈبو دیے انہیں چائے پر کیوں نہیں بلایا؟

انہوں نے کہا کہ زرداری کی کرپشن سندھ سے لے کر گلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے، آصف زرداری کے پیسے سوئس اکاؤنٹس میں پڑے ہیں، ہم غریب عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے دنیا کے آخری کونے تک جائیں گے۔


عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ 5 سالوں میں نہ صرف خیبرپختونخوا میں بجلی فراہم کرکے اندھیرے ختم کردوں کا بلکہ پورے ملک میں بجلی فراہم کروں گا لیکن ساڑھے4 سال میں انہوں نے یہ نہیں کیا، اس کے علاوہ عمران خان نے 1 ارب درخت لگانے کی بات بھی پوری نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی صفر ہے اور اپنے