وطن واپسی پر گرفتار ہوا تو واپسی کا کیا فائدہ، پرویز مشرف

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے چیئرمین ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ وطن واپسی کے لیے تمام تر تیاریاں کر چکے تھے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اپنا ارادہ تبدیل کیا۔

ویڈیولنگ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق صدر نے واضح کیا کہ جب سپریم کورٹ نے ‘متعلقہ حکام کو اگست سے قبل گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا‘ تب وطن واپسی سے متعلق پلان میں ردوبدل کیا۔


انہوں نے کہا کہ ’عدالت کے رو برو پیش ہونے کے بعد گرفتارہوا تو وطن واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’پوری دنیا جانتی ہے کہ میں بزدل نہیں لیکن اب میں وطن واپسی کے لیے مناسب وقت کا انتظار کروں گا‘۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ تین کمروں کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں اور قومی احتساب بیورو(نیب) کو ضرور میرے اثاثہ جات کی تحقیقات کرنی چاہیے‘۔

صحافیوں سے ویڈیو لنک پر بات کرنے سے قبل پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل کے نامزد قومی اسمبلی کے امیدواروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔


اس دوران اے پی ایم ایل کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپسی کے لیے آمادہ تھے