فاروق ستار کے الیکشن 2018 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے الیکشن 2018 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر احسان خان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی مفروری کے حوالے سے ذکر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے این اے 245 کراچی سے آئندہ انتدابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔