سوشل میڈیا پر خدیجہ کیلئے انصاف کا مطالبہ

قانون کے طالبہ خدیجہ صدیقی پر چھری سے قاتلانہ حملے کے الزام میں سزا یافتہ شخص کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بری کرنے کے فیصلے پر سول سوسائٹی کے کارکنان، صحافیوں، معروف شخصیات اور سیاسی رہنماؤں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی اور مایوسی کا اظہار کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے سزا یافتہ شاہ حسین کی سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کردیا تھا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے غم و غصے کے اظہار اور خدیجہ کی حمایت کے لیے ٹویٹر کا رخ کیا، جہاں JusticeForKhadija# پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

صحافی فیضان لاکھانی نے ٹویٹ کیا کہ ’آج خدیجہ متاثرہ ہے، کل کوئی بھی ہوسکتا ہے، میری بیٹی، آپ کی بیٹی، کسی کی بھی بیٹی۔ ہمیں اس شدید ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔‘


وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر نے حیرانی کا اظہار کیا کہ اس فیصلے کے بعد کیا مستقبل میں کوئی خاتون انصاف مانگے گی یا ملک کے عدالتی نظام پر بھروسہ کرے گی۔


اداکار اسامہ خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ’قتل کی کوشش کرنے والے کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ج