تحریک انصاف کی فتح؟ ,عدالت نے ریحام خان کی کتاب کے خلاف حکم جاری کردیا

ملتان کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان کی تحریر کردہ کتاب کی رونمائی کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

ملتان کے سول جج نے دائر درخواست پر ریحام خان، حسین حقانی اور پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے 9 جون کو جواب طلب کرلیا۔


درخواست گزار غلام مصطفیٰ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کتاب کی اشاعت مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی شخصیت کو تباہ کرنے کے لیے کتاب پبلش کی گئی۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھال کر الیکشن سبوتاز کیے جانے کا خطرہ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کتاب غیرملکی ایجنڈے پر منبی ہے اور عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کے وقت کتاب کی رونمائی کو روکا جائے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سابق سفیر حسین حقانی مسلم لیگ (ن) کی مدد سے کتاب کے ذریعے اداروں کے وقار کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ریحام خان کی کتاب نے منظر عام پر آنے سے قبل ہی ملک کی سیاست اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی صفوں میں ہل چل مچادی دی ت