ہماری حکومت ’100 دن والا پروگرام‘ پہلے ہی مکمل کرچکی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 سال میں چیلینجز کے باوجود کام کیا اور جو آج 100 دن کا پروگرام پیش کرتے ہیں انہیں یہ معلوم نہیں کہ 100 دن والے یہ کام تو ہم پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں، اب تو آگے کی بات کرنے کی ضرورت ہے۔


حویلیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 100 دن کا پروگرام دینے والے وہ لوگ ہیں، جو 5 سال باتیں کرتے رہے، منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے، دھرنے دیتے رہے لیکن اب وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ دیں گے تو ایسا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات 2018 کے بعد حکومت کے قیام کی صورت میں پہلے 100 روز کے لیے 6 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا تھا، جس میں طرزِ حکومت کی تبدیلی اولین ترجیح قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ 6 نکاتی ایجنڈے میں معیشت کی بحالی، زرعی ترقی اور پانی کا تحفظ، سماجی خدمات میں انقلاب، پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت وغیرہ شامل کیے گئے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کا ووٹ انشاءاللہ خدمت، ترقی اور شرافت کی سیاست کرنے والوں کو ملے گا اور یہ سیاست صرف مسلم لیگ (ن) اور