کھانے کے بعد کچھ 'میٹھے' کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کو دل کرنے لگتا ہے یا چینی کی طلب محسوس ہوتی ہے؟

برصغیر میں تو یہ کافی عام رجحان ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں کھانے کے بعد کچھ میٹھا لازمی کھایا جاتا ہے۔

تو میٹھے کی یہ طلب کیوں ستاتی ہے؟ خاص طور پر اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اس کا جواب جاننا ضروری ہے۔


پیدائشی رجحان
اگر تو آپ کو میٹھا کھانا زیادہ ہی پسند ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی غلطی نہ ہو، درحقیقت لوگوں کے اندر پیدائش سے ہی میٹھی غذاﺅں کو ترجیح دینے کا رجحان ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تلخ اور ترش غذائیں اکثر معدے کے لیے بھاری ثابت ہوتی ہیں، تو قدرتی طور پر انسان کے اندر اس سے بچنے کے لیے میٹھے سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ توانائی والی غذا، جیسے چینی، غذائی قلت کے دوران بقاء فراہم کرتی ہے۔

بچپن کی غذائی عادات
عام طور پر لوگوں کے اندر جس کھانے کی خواہش زیادہ ہوتی ہے، اس کی وجہ بچپن کی غذائی عادات ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر بچوں کو انعام کے طور پر جو غذائیں دی جاتی ہیں وہ بڑے ہونے کے بعد بھی لوگوں کو اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتی ہیں