وزیراعظم کا اہم واقعات کے پس پردہ محرکات سامنے لانے کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں 1947 کے بعد سے اب تک رونما ہونے والے تمام اہم واقعات کے پس پردہ محرکات سامنے لانے کے لیے حقائق کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیشن ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تشکیل دیا جائے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہیے کہ جو کچھ ملک میں اب تک ہوا ہے اس کے پوشیدہ حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ ماضی کی غلطیاں دہرانے سے بچا جاسکے۔


وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم کے حالیہ متنازع بیان پر ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جاتا تو وہ یہ عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حقائق کمیشن بنانے کے حق میں ہوں، عوام تک حقائق پہنچانے کے لیے چند دن نہیں بلکہ طویل عرصہ درکار ہے اور اس کے لیے بات چیت کا عمل جتنی جلدی ممکن ہو شروع کیا جانا چاہیے۔

جولائی میں متوقع عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان