لوڈ شیڈنگ سے بچانے والے سولر یو پی ایس سسٹم کی قیمت کیا ہے؟

جیسے جیسے پارہ یا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، ویسے ہی بجلی کی فراہمی نے مایوس کرنا شروع کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ مسلسل دیگر عملی اور سستے آپشنز کو تلاش کررہے ہیں۔

کچھ عرصے پہلے تک جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹمز لوگوں کے لیے کچھ تسکین کا باعث بنتے تھے مگر بغیر کسی اعلان کے گھنٹوں تک بجلی غائب رہنے اور ایندھن کی قیمت میں بے پناہ اضافے کے باعث یہ کافی مہنگا آپشن بن چکا ہے۔

جہاں تک یو پی ایس سسٹمز کی بات ہے تو یہ اس وقت تک ہی بجلی فراہم کرتے ہیں جب تک بیٹری کام کرتی ہے، اس کے بعد انہیں ری چارج کرنا پڑتا ہے۔


خوش قسمتی سے اب ایسے متبادل یا ماحول دوست توانائی کے ذرائع موجود ہیں، جن کے بارے میں غور کیا جاسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد انہیں اپنا رہے ہیں۔

اگرچہ سولر ہو یا ونڈ، ان کے سسٹم کی تنصیب شروع میں مہنگی نظر آتی ہے، مگر یہ دیکھنا چاہئے کہ اس سرمایہ کاری سے یوٹیلیٹی بل کو کم از کم رکھا جاسکتا ہے کیونکہ سورج یا ہوا مفت بجلی فراہم کرتے ہیں۔

ان دونوں میں ونڈ پاور میں کچھ مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے معاملے پر ہوا پر انحصار کرنا پڑتا ہے، مگر سورج یہاں موجود ہے اور ہر روز ہی آسما