امریکا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سمیت 10 ہلاک

شکاگو: امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

واشنگٹن میں پاکستانی ایمبیسی نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سبیکا عزیز شیخ بھی شامل ہیں جو کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا میں پڑھائی کرنے گئی تھیں۔

سفارتکار عزیز احمد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ہماری دعا سبیکاعزیز شیخ کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں’۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے امریکی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ہوسٹن سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع سینٹا فے ہائی اسکول میں پیش آیا۔

امریکی ٹی وی ’سی بی ایس‘ سے منسلک ’کے ایچ او یو‘ نے تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہائی اسکول میں فائرنگ سے 8 طلبہ ہلاک ہوئے۔

این بی سی سے منسلک ’کے پی آر سی‘ نے بھی فائرنگ سے ہلاکتوں کی یہی تعداد رپورٹ کی۔

امریکی ٹی وی چینل ’سی این این‘ نے بےنام ذرائع کے حوالے سے کہا کہ فائرنگ سے ’متعدد ہلاکتیں‘ ہوئیں۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہو