سال 2018 میں سب سے لمبا اور مختصر روزہ کہاں ہوگا؟

رمضان المبارک کا آغاز پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس بار ایک ساتھ (17 مئی) ہورہا ہے اور یہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ اس بار پاکستان میں روزے کا دورانیہ15 گھنٹے یا اس سے زائد ہوگا۔

تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں سب سے طویل اور مختصر روزہ کس مقام پر رکھا جاتا ہے؟

سب سے طویل روزہ
تو اس کا جواب ہے گرین لینڈ، جہاں مسلسل دوسرے سال مسلمان 21 گھنٹے 2 منٹ طویل روزہ رکھیں گے، گرین لینڈ کے بعد دوسرے سال بھی دوسرے نمبر پر آئس لینڈ (جہاں 2015 اور 2016 میں 22 گھنٹے طویل روزہ تھا) ہے جہاں روزے کا دورانیہ 21 گھنٹے ہوگا جس کے بعد فن لینڈ 19 گھنٹے 56 منٹ، پھر ناروے 19 گھنٹے 19 منٹ، سوئیڈن 19 گھنٹے 11 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔


اس کے علاوہ روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ ، نیدرلینڈ، بیلجیئم سمیت بیشتر یورپی ممالک میں سحر سے افطار کے درمیان 18 گھنٹوں سے زائد کا دورانیہ ہوگا۔

سب سے مختصر روزہ
اسی طرح دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ چلی میں ہوگا جو کہ 10 گھنٹے 33 منٹ طویل ہوگا، جس کے بعد ارجنٹائن ہے جہاں یہ دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 35 منٹ، جنوبی افریقہ میں