فیس بک ڈیٹا کے حصول کیلئے پاکستانی درخواستوں میں اضافہ

حکومت پاکستان کی جانب سے فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے گزشتہ سال کی دوسری ششماہی کے دوران درخواستوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس بات کا انکشاف فیس بک کی ششماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

جولائی 2017 سے دسمبر 2017 کے دوران پاکستان کی جانب سے فیس بک سے ایمرجنسی اور لیگل پراسیس کے نام سے مجموعی طور پر ڈیٹا کے حصول کے لیے 1320 درخواستیں دی گئیں، یہ تعداد جنوری 2017 سے جون 2017 کے دوران 1050، جولائی 2016 سے دسمبر 2016 کے دوران 998، جبکہ جنوری 2016 سے جون 2016 کے دوران 719 تھی۔


فیس بک کے مطابق پاکستانی حکومت نے 1800 صارفین یا اکاﺅنٹس کے بارے میں ڈیٹا طلب کیا، یہ تعداد جنوری سے جون 2018 تک 1540، جولائی 2016 سے دسمبر 2016 تک 142، جبکہ جنوری سے جون 2016 کے دوران 1015 تھی۔

1800 اکاﺅنٹس یا صارفین کے لیے 1320 درخواستوں میں سے فیس بک نے 59 فیصد پر تعاون کرتے ہوئے حکومت کو کسی قسم کا ڈیٹا یا معلومات فراہم کیں۔

مجموعی طور پر 1280 لیگل پراسیس کی درخواستوں میں سے 59 فیصد جبکہ 39 ایمرجنسی درخواستوں میں سے 56 فیصد پر فیس بک انتظامیہ نے اقدام کیا