’فرانسیسی کمپنیاں سی پیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں‘

کراچی: پاکستان کے لیے فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بارٹی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی کمپنیاں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو جاننے اور مذاکرات کے بعد اس میں شریک ہونے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے صدر نے چین کے حالیہ دورے کے دوران سی پیک پر اظہار خیال کیا تھا، جس میں انہوں نے اسے خطے میں یکجہتی کی فضا پیدا کرنے کا ذریعہ بتایا تھا۔


فرانسیسی سفیر نے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کی جانے والی چادروں کی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی پیک کا انتظار نہیں کر رہے ہیں کیونکہ فرانس کی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں تاہم مستقبل میں ہم اس میں برابر حصے کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فرانس، پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 70 کروڑ یورو سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ اس میں پرو راٹا کی بنیاد پر 15 کروڑ یورو کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ یورو کو جاگران ہائیڈرو پاور پلانٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں سے 7 کروڑ یورو اب تک خرچ کیے جا چکے ہیں۔


فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں