ہر کچن میں موجود عام مصالحہ جگر کو صحت مند رکھے

آپ کے کچن میں موجود ایک مصالحہ جگر کو امراض یا نقصان سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نانچانگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جائفل جگر کو ناقص غذا یا طرز زندگی سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مددگار مصالحہ ہے۔


اس تحقیق کے دوران جب مصالحے کو چوہوں پر آزمایا گیا تو اس کے نتیجے میں اس عضو کے ورم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

اسی طرح جائفل کا استعمال چربی کی سطح کو ریگولیٹ کرکے بھی جگر کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ مصالحہ متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے لگنین سے بھرپور ہوتا ہے، جو کہ جگر کو زخم یا خراشوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

چینی ادویات میں اس مصالحے کو جوڑوں کے درد اور دانتوں کے مسائل سے نجات کے لیے عام استعمال کیا جاتا ہے۔

محققین کی جانب سے چوہوں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ یہ مصالحہ جگر کے ورم یا نقصان وغیرہ کو ایک جین PPAR پر کام کرکے تحفظ فراہم کرتا ہے۔


جب یہ جین 'ٹرن آف' ہوجائے تو یہ مصالحہ جگر کی صحت کو بہتر کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے۔

اس مصالحے میں موجود