دنیا بھر میں پاسپورٹس صرف چار رنگوں میں ہی ملتے ہیں ، مگر ممالک اپنے پاسپورٹ کے لیے رنگ کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟

آپ کا تعلق دنیا کے کسی بھی ملک کا ہو اور آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہوں تو اس کے لیے پاسپورٹ ضروری ہوتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں پاسپورٹس صرف چار رنگوں میں ہی ملتے ہیں یعنی سرخ، نیلے، سبز اور سیاہ، مگر ممالک اپنے پاسپورٹ کے لیے رنگ کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟

اس حوالے سے پاسپورٹ انڈیکس کے نائب صدر ہرنٹ بوگوسین بتاتے ہیں ک ہدنیا کے بیشتر پاسپورٹس کا رنگ نیلا یا سرخ ہے، بس ان رنگوں کے مدھم، شوخ یا درمیانے ہونے کا فرق ہوتا ہے۔


اگرچہ عام طور پر پاسپورٹس کے رنگ کا انتخاب جغرافیائی، سیاسی اور مذہبی بنیادون پر ہوتا ہے تاہم کسی بھی ملک کے لیے پابندی نہیں کہ وہ اس سفری دستاویز کے لیے کوئی رنگ مخصوص کرے۔

سرخ پاسپورٹس
سرخ پاسپورٹس کا استعمال اکثر یورپی یونین (ماسوائے کروشیا) کے ممالک کرتے ہیں اور جو ملک اس یونین کا حصہ بننا چاہتے ہیں جیسے ترکی وغیرہ بھی اپنے پاسپورٹ کا رنگ تبدیل کرلیتے ہیں۔ تاہم لاطینی امریکی ممالک بولیویا، کولمبیا، ایکواڈور اور پیرو میں بھی اسی رنگ کے پاسپورٹس استعمال کیے جاتے ہیں۔ سوئس پاسپورٹ تو اپنے جھنڈے کے رنگ سے مطابقت کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔