عمر خالد خراسانی پر پابندی کا معاملہ امریکی مداخلت پر رک گیا

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے رہنما عمر خالد خراسانی پر پابندی کی درخواست پر عمل درآمد کا معاملہ امریکی اعتراض کے بعد رک گیا۔

دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ‘سیکیورٹی کونسل کی جانب سے پاکستانی حکام کو باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا، تاہم دفتر خارجہ کو معلوم ہواہے کہ جماعت الاحرار (جے یو اے) کے رہنما عبدالولی المعروف عمر خالد خراسانی پر پابندی کا معاملہ امریکی مداخلت کے بعد تعطل کا شکار ہو گیا۔


اس حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پاکستان نے پابندی کی درخواست میں جماعت الاحرار کے رہنما کی موجودگی افغانستان میں ظاہر کی ہے۔

واضح ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تنزلی اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ برس اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نئی جنوبی ایشیائی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ‘امریکا دوہرا معیار رکھتا ہے، پاکستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کے خلاف پابندی لگانے کا معاملہ امریکا کو منظور نہیں ہے، امریکا نے اعتراض اس لیے اٹھایا کہ دہشت گرد ت