دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کی کنجی

روزانہ کچھ دیر کی ورزش دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ دیر کی جسمانی سرگرمیاں خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دتی ہیں جس سے جسمانی ورم اور ان مسائل سے لڑنے میں مدد ملتی ہے جو امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔


اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کرنے کے بعد یہ نتائج مرتب کیے گئے کہ کچھ دیر کی ورزش ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی بحالی نو کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو عمر بڑھنے سے امراض قلب کے خطرے سے بچاتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے سے دل کے خلیات میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے اور صحت مند دل کے لیے نئے ہارٹ مسل سیلز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش اس توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

ان کا تو کہنا تھا کہ لوگ روزانہ ورزش کرکے اپنے دل کو جوان سے جوان تر بناسکتے ہیں۔


خیال رہے کہ انسانی دل میں اپنے آپ کو نیا بنانے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے اور نوجوانوں میں نئے دل کے خلیات بننے کی شرح ایک فیصد ہوتی ہے جبکہ عمر