ناشتہ نہ کرنے کا سب سے بڑا نقصان جانتے ہیں؟

جو لوگ ہر صبح ناشتہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ جسمانی طور پر پتلے اور ان میں عمر بڑھنے کے ساتھ وزن میں اضافے کا امکان کم ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مایو کلینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر افراد جسمانی وزن میں کمی کے لیے دن کی پہلی غذا یعنی ناشتہ نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر یہ طریقہ کار نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

350 بالغ افراد پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناشتہ کرنے والے عموماً توند سے محفوظ ہوتے ہیں اور اگلی ایک دہائی کے دوران ان کے جسمانی وزن میں زیادہ اضافے کا امکان نہیں ہوتا جبکہ ناشتہ نہ کرنے والوں میں جسمانی وزن زیادہ بڑھ سکتا ہے خصوصاً خطرناک توند کی چربی۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو واضح نہیں کہ آخر ناشتہ کیوں جسمانی وزن میں اضافے یا کمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے مگر اس کی ممکنہ وجہ اجناس اور پھلوں کا دن کی اولین غذا کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے (یعنی زیادہ گھی، چربی والا ناشتہ صحت کے لیے فائدہ مند نہیں)۔

اس تحقیق کے دوران جائزہ لیا گیا تھا کہ غذائی عادات کس طرح موٹاپے کے خطرے پر اثرات انداز ہوتی ہیں۔