یہ نوجوان 3 ماہ میں موٹاپے سے نجات پانے میں کیسے کامیاب ہوا؟

جب جسمانی وزن میں کمی لانے کی بات ہو خصوصاً توند سے نجات کی، تو یہ کوئی آسان کام ثابت نہیں ہوتا۔

مگر 24 سالہ نوجوان نے ایسا محض 3 ماہ میں کر دکھایا اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

درحقیقت ہنٹر ہوبس نامی نوجوان نے 3 ماہ میں جسمانی طور پر بدلنے کے عمل کو ایک ٹائم لیپس ویڈیو کے ذریعے دکھایا اور جنوری سے اپریل 2018 تک روزانہ ایک تصویر لی۔

مگر انہوں نے اتنے کم وقت میں ایسا کیسے کیا؟

جنوری میں ہنٹر ہوبس کا وزن 91.5 کلو گرام تھا اور جب انہوں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا تو طرز زندگی میں چند تبدیلیاں کیں۔

انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک مخصوص غذائی پلان اور ہفتے میں 5 سے 6 بار جم جانے کی عادت کو اپنایا۔

برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھاری وزن اٹھانے کے ساتھ اپنی ورزش کا اختتام 20 سے 30 منٹ کی لائٹ کارڈیو سیشن کے ساتھ کرتے۔

انہوں نے غذا میں چکن، شکرقندی، سلاد، جو کے دلیے اور انڈوں کا زیادہ استعمال کیا جبکہ میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس سے دوری اختیار کرلی۔

ان کا کہنا تھا 'میں دیکھنا چاہتا تھا کہ 12 ہفتے تک اپ