چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، اگر کوئی عدالت کیس کو سیلیوٹ کرسکتی تو میں آپ کو سیلیوٹ کرتا

پشاور: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے کے اندر اتائی ڈاکٹروں کے کلینک بند کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کیس کی سماعت کی، اس دوران چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صوبے میں کتنے اتائی ڈاکٹر ہیں، جس پر چیئرمین ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ 15 ہزار اتائی ڈاکٹرز موجود ہیں۔


چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ نے کتنے اتائیوں کے خلاف کارروائی کی اور ان پر پابندی لگائی، جس پر چیئرمین ہیلتھ نے کہا کہ 122 اتائیوں پر پابندی لگائی گئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کے خلاف کارروائی کریں، آپ تنخواہ کتنی وصول کر رہے ہیں؟

اس پر چیئرمین ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ میری تنخواہ 5 لاکھ ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تنخواہ آپ کی 5 لاکھ روپے ہے اور کام صفر ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران مجھے اتائیوں کے خلاف کارروائی چاہیے اور اس حوالے سے مجھے تحقیقاتی رپورٹ بھی پش کی جائے جبکہ کس