میں علی ظفر کیساتھ سیلفی لینے لگی تو۔۔۔! 3 خواتین کے سنسنی خیز انکشاف

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کے مقبول گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد اب اور بہت سی خواتین نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف اپنی آواز اٹھائی۔

میک اپ آرٹس لینا غنی نے میشا شفیع کو سپورٹ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں ان کی بہادری کا شکریہ ادا کیا۔

لینا کا کہنا تھا کہ ’علی ظفر کے انداز کو دیکھ کر اچھی طرح سمجھ آتا ہے کہ وہ خواتین کی عزت نہیں کرتے، ایسے کمنٹس جس سے کسی کو تکلیف ہو وہ مزاق نہیں، عموماً خواتین ایسے واقعات سے بھاگ جاتی ہیں اور پھر امید کرتی ہیں کہ خدا ایسے لوگوں سے انہیں دوبارہ نہ ملوائے، لیکن اگر بدقسمتی سے آپ دوبارہ ملتے ہیں تو وہ چھپنا بہتر سمجھتی ہیں‘۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج میشا کی آواز اٹھانے کے بعد مجھ میں بھی ہمت آئی کے میں علی ظفر کے ساتھ ہوا اپنا تجربہ شیئر کرسکوں، جب وہ مجھ سے بہت سے عجیب باتیں بہت آسانی سے کرلیتے تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ بالکل ٹھیک ہے‘۔

بلاگر حمنہ رضا نے بھی علی ظفر کے ساتھ ہوئے اپنے ایک ناخوشگوار واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

اپنے بیان میں حمنہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے