دبئی: حکمران کی صاحبزادی فرار ’کمانڈوز نے کشتی سے گھسٹ کر باہر نکالا، تشدد کیا جبکہ وہ چیختی رہیں ‘

فلوریڈا: سابق فرانسیسی جاسوس ہروی جوبرٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی شیخہ لطیفہ بنت محمد المکتوم کو گزشتہ مہینے کمانڈوز نے گرفتار کیا جس کے بعد سے تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ہروی جوبرٹ نے امید ظاہر کی کہ زیر حراست شیخہ لطیفہ بنت محمد المکتوم کو متحدہ عرب امارات واپس لائے جانے کا امکان ہے۔


شیخہ لطیفہ کی ایک دوست کے مطابق کمانڈوز نے انہیں اس وقت گرفتار کیا جب وہ بحرہند میں سمندری راستے سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھیں، کمانڈوز نے انہیں کشتی سے گھسٹ کر باہر نکالا، تشدد کیا جبکہ وہ چیختی رہیں تاہم کمانڈوز انہیں حراساں کرتے رہے۔

دوسری جانب دبئی اور امارات کی حکومتیں اس حوالے سے بات کرنے پر آمادہ نہیں۔

سابق فرانسیسی جاسوس نے کہا کہ ‘یقیناً یہ ناقابل فہم بات ہے لیکن یہ ہی حقیقت ہے۔

ادھر میل آن لائن کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی عرب کی سماجی روایات کے خلاف تھی اور آزادانہ زندگی گزارنا چاہتی تھیں۔

اس حوالے سے میل آن لائن نے مزید بتایا کہ شیخہ لطیفہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ انہیں