نواز شریف، مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کے فیصلہ پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر از خود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس کی جانب سے فیصلے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا) سے شکایات کا ریکارڈ آج ہی طلب کرلیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سے فیصلہ طلب کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کی عدلیہ مخالف اور توہین آمیز تقاریر کو نشر کرنے پر عبوری پابندی عائد کردی تھی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنماؤں کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر دائر درخواستوں کی سماعت پر فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے اپنے فیص