
یہ سیاہ حلقے نیند سے ختم نہیں ہونگے، انہیں ختم کرنے کا یہ آسان طریقہ اپنائیں
7 Years agoآپ صبح سو کر اٹھیں اور دانت صاف کرتے ہوئے شیشے میں دیکھیں اور اس میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے نظر آئیں، تو کیسا دھچکا لگے گا؟
آپ گزشتہ شب 8 گھنٹے سوئے تھے، تو کیا وہ بھی کافی نہیں؟ درحقیقت ایسے متعدد عناصر ہیں جو آنکھوں کے گرد ان بدنما سیاہ حلقوں کے باعث بن سکتے ہیں، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کے متعدد آسان حل بھی موجود ہیں۔
یہاں آپ طرز زندگی کی ان آسان تبدیلیوں کو جان سکیں گے جو کہ آنکھوں کے گرد ابھرنے والے ان سیاہ حلقوں کو نمایاں حد تک کم کرسکیں گے۔
زیادہ نیند
اگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نظر آئیں تو سب سے پہلا قدم جو ہونا چاہئے وہ زیادہ سونا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق عام طور پر سیاہ حلقے نیند کی کمی کے باعث خون کی شریانیں سکڑ جانے کا نتیجہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو مناسب نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ سونے سے خون کی روانی بڑھ جاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کم ہونے لگتے ہیں۔
گھریلو ٹوٹکے
ٹھنڈے کھیرے آنکھوں کے نیچے موجود حصے کو سکون پہنچا سکتے ہیں جس سے سوجن اور سرخی کم ہوتی ہے۔ کھیروں کو اس جگہ رکھنا خون کی سکڑ جانے والی شریانیں کو پھیلاتا ہے اور اس میں موجود