دنیا کے 14 مضحکہ خیز قوانین

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا معاملہ ہو تو حکومت کے پاس پابندیوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا یعنی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون تو چھوڑیں کچھ علاقوں میں تو موٹرسائیکل چلانے کی بھی اجازت نہیں ہوتی، پھر یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر غرض متعدد ویب سائٹس بھی پابندی کی زد میں آئیں مگر جناب یہ تو کچھ بھی نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں تو ایسی ایسی چیزوں پر پابندی عائد ہوجاتی ہیں جو حیران کن نہیں بلکہ ہوش اڑا دینے والی ہوتی ہیں۔

یقین نہیں آتا چلیں دنیا کے مختلف ممالک کے ان مضحکہ خیز قوانین کی یہ فہرست آپ کو شرطیہ حیران کرکے رکھ دے گی جیسے گلے ملنے سے لے کر کھلی ہوا میں سیگریٹ جلانا آپ کو بہت بڑی مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور ان ممالک میں جانے کا موقع ملے تو ان اشیاءسے گریز ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہوگا۔
جاپان میں وکس ان ہیلرز کا استعمال ممنوع


جاپان میں الرجی پر قابو پانے والی ادویات جیسے وکس ان ہیلرز کے استعمال پر پابندی ہے جس کی وجہ سخت جاپانی انسداد تحریک دینے والی ادویات کا قانون ہے۔ افیون کے ست سے تیار کی گئی ادویات پر بھی پابندی ہے بلکہ آپ تو بیرون ملک سے بھی اسے جاپان