آئی فون ایکس میں مسئلہ سامنے آگیا ,جس کا اعتراف کمپنی نے خود بھی کیا

آئی فون ایکس (10) ایپل کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ہے مگر اب اس میں متعدد صارفین کو ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے، جس کا اعتراف کمپنی نے خود بھی کیا ہے۔

متعدد صارفین کو فون کالز ریسیو کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے اور رنگ بیل بجنے کے بعد ڈسپلے کام ہی نہیں کرتا۔

متعدد صارفین نے اس حوالے سے ایپل کے آفیشل فورمز مین شکایات درج کرائیں، جس کے بعد کمپنی نے بیان جاری کیا کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ اور اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔


صارفین کی شکایات کے مطابق فون کال آنے کے بعد وہ کالر آئی ڈی مختصر وقت تک دیکھ نہیں پاتے اور یہ مسئلہ چھ سے دس سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ کال ہی اٹھا نہیں پاتے۔

ایک صارف نے شکایت کرتے ہوئے لکھا ' اکثر کال آنے پر میں اسے دیکھ نہیں پاتا بس بیل کی آواز آتی ہے، کئی بار اس میں اتنی تاخیر ہوجاتی ہے کہ کال کٹ جاتی ہے'۔

دسمبر 2017 میں بھی صارفین نے اس مسئلے کی شکایت کی تھی مگر گزشتہ ماہ آئی او ایس 10.2.5 اپ ڈیٹ سے بھی اسے حل نہیں کیا جاسکا، بلکہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ ہارڈوئیر کی وجہ سے ہوتا ہے یا سافٹ وئیر اس کی وجہ ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران آئ