ٹیم بیشک کمزور سہی لیکن پھر بھی فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کا بول بالا ہو گا

پاکستان فٹ بال کے میدان میں عالمی طور پر کبھی کارہائے نمایاں تو انجام نہ دے سکا اور نہ ہی مستقبل قریب میں ایسا کچھ دکھائی دے رہا ہے تاہم سیالکوٹ میں تیار ہونے والی فٹ بال رواں سال روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 میں استعمال ہوں گی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستانی تیار کردہ مصنوعات استعمال ہوں گی۔

پاکستان میں روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے حال ہی میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیلسٹار 18 کی تیاری پاکستان میں ہوگی۔

خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2014 میں بھی سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیے گئے تھے۔

روس میں ہونے والے سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے فٹ بال کی تیاریوں کی ذمہ داری حاصل کرنے والی کمپنی فارورڈ اسپورٹس کے سربراہ خواجہ مسعود نے اناطولو ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال فراہم کرررہے ہیں اور ہم اس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے پرجوش ہیں'۔


ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستانی فٹ بال ٹیم تو آنے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی تاہم گیندوں کی بدولت پاکستان کی موجود