گھر کے اس عام مصالحے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
7 Years agoالائچی ایسی چیز ہے جو ہر گھر کے کچن میں ہی موجود ہوتی ہے اور یہ مصالحہ متعدد پکوانوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس کی مہک پکوان کو زیادہ بہتر بناتی ہے مگر کیا آپ صحت کے لیے اس کے فوائد کو جانتے ہیں ؟
اگر نہیں تو درج ذیل فائدے آپ کو دنگ کردیں گے۔
نزلہ زکام اور کھانسی کے لیے مفید
الائچی مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور اس کی دو اقسام ہے سبز اور سیاہ، سیاہ الائچی یا بڑی الائچی نزلہ زکام، کھانسی وغیرہ کے علاج میں مدد دتی ہے۔ اس کے چند دانے پانی میں شہد کے ساتھ مکس کریں اور اسے گرم کرکے پی لیں جو کہ فلو کے لیے قدرتی ٹوٹکا ثابت ہونے والا مشروب ہے۔
نظام ہاضمہ کو بہتر کرے
اپنی مہک کی وجہ سے الائچی ذائقے کی حس کو متحرک کرتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ کی معاونت کرتی ہے۔ یہ ہاضمے کے لیے موثر انزائموں کو حرکت میں لاتی ہے، خصوصاً اس وقت جب آپ نے بہت زیادہ کھانا کھایا ہو، اسی طرح بدہضمی، گیس اور قبض کے خلاف بھی مفید ہے۔ اس میں موجود کیمیکل آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرتے ہیں۔
سانس کی بو سے نجات
اس کی میٹھی مہک قدرتی طور پر سانسوں کی بو دور بھگانے میں مدد دیتی ہے، الائچی کا ایک اہ