کیا موبائل فون کینسر کا باعث بنتے ہیں؟

عرصے سے ایسی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعیں کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہیں اور اب امریکی محکمہ صحت نے اس کی کسی حد تک تصدیق کردی ہے۔

نیشنل انسٹیٹوٹ ہیلتھ کی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں عندیہ دیا گیا ہے کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعیں مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔

اس تحقیق کے دوران اس طرح کی شعاعیں جو کہ موبائل فون سے خارج ہوتی ہیں، کا تجربہ چوہوں پر کیا گیا تو چھ فیصد کے دل میں کینسر تشکیل پانے لگا۔


یہ بنیادی طور پر دو ریسرچز تھیں جن میں موبائل فون ریڈی ایشن کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں انتباہ کیا گیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ عام لوگوں میں موبائل فون کا استعمال کینسر کا خطرہ کتنا بڑھاتا ہے اور یہ شعبہ باعث تشویش ہے۔

گزشتہ دو سال کے دوران نیشن انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے نیشنل ٹوکسولوجی پروگرام کے محققین چوہوں کو مختلف اقسام کی موبائل فون ریڈیو فریکوئنسی ریڈی ایشن سے متاثر کرتے رہے۔

2016 میں تحقیق کے آغاز میں محققین نے ابتدائی ڈیٹا جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ موبائل فون ریڈی ایشن اور کینسر کے درمیان ممک