برطانیہ میں ‘کالے دھن’ سے بنائے گئے اثاثوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
7 Years agoلندن: برطانیہ کی حکومت نے ان ایکسپلین ایبل ویلتھ (ناقابل وضاحت دولت) آرڈر نافذ العمل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی اختیارات تفویض کردیئے ہیں جس کے تحت وہ برطانیہ میں موجود ‘کالے دھن’ سے بنائی گئی جائیداد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر سکیں گے۔
نئے قانون کا مقصد کرپٹ سیاستدانوں، وزراء اور دیگر کی جانب سے برطانیہ کو بطور محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے جس میں جرمانہ اور قید بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ناقابل وضاحت دولت آرڈ کے نافذ ہونے کے بعد برطانیہ کے قانونی ادارے 50 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم کے اثاثوں کی تحقیقات کر سکے گے، اگر آمدنی سے زیادہ اثاثے ہوئے تو متعلقہ اثاثے ضبط کرلیے جائیں گے۔
مذکورہ آرڈ کے مطابق اب ریاست کے بجائے اثاثوں کا مالک اپنی آمدنی کا ثبوت پیش کرنے کا پابند ہوگا۔
پاکستان کے بعض سیاستدانوں اور ان کے ہمنواؤں کے لیے ناقابل وضاحت دولت آرڈ پریشان کن ہو سکتا ہے کیوں کہ اگر سیاستدان کا ‘فرنٹ مین’ بھی برطانیہ میں اپنے نام سے اثاثے رکھتا ہے تو اسے آمدنی کے سارے ذرائع ظاہر کرنے ہوں گے۔
ناقابل وضاحت دولت آرڈ یکم فروری کو ن