’بچی کو اپنی بیٹی سمجھ کر ساتھ کھڑا کیا تھا‘، سینیٹر کا تنقید پر جواب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نثار محمد نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام کے شدید غم و غصے کے اظہار پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بچی کو اپنی بیٹی سمجھ کر خود سے قریب کیا تھا۔

خیال رہے کہ فیس بک کے ایک پیچ پر سینئرقانون ساز کے حوالے سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو پرسوشل میڈیا میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

سینیٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب احتجاجی مظاہرے میں پہنچے تو وہاں بچی اسٹیج پر خطاب کر رہی تھی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی اور ان کی 4 بہنوں کی جانب سے اپنے بھائی کی جدائی پر کی گئی تقریر سے وہاں موجود افراد پر گہرا اثر پڑا تھا جبکہ چند افراد جذبات میں رونے بھی لگے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ لڑکی کی تقریر کے بعد خود خطاب کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کو اپنے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہونے کے لیے بلایا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بچی کی تقریر پر میں خود اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا تھا جس کی وجہ سے مجھے تقریر کرنے میں دشواری ہوئی جس کے بعد میں نے بیٹھ کر تقریر کرنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔

خود کو تنقید کا نشانہ بنانے وا