پاکستان کا افغانستان پرسرحد میں باڑ لگانے میں تعاون پر زور

پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سرحد پر باڑ کو دونوں کے لیے فائدہ مند گردانتے ہوئے تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 18 واں اجلاس ہوا جہاں افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی اور خطے میں سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیااور کابل میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملہ کی مذمت کی گئی۔

کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے افغان بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر شریک ہونے اور ان سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ پاکستانی عوام، افغانستان کے غم و غصہ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کیونکہ وہ خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

کابل میں دھماکے کے بعد افغان ردعمل پر اجلاس میں کہا گیا کہ یہ بعض غیر ملکی عناصر کی جانب سے پھیلائی گئی غلط فہمی پر مبنی تھا تاہم تمام مسائل کے باوجود افغانستان کے ساتھ مثبت بات چیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کمیٹی میں افغانستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے پاک-افغان ایکشن پلان کی پاکستان کی تجویز پر غور کے لیے پاکستانی وفد کا 3