سابق پی ٹی وی چیئرمین کو 27 کروڑ روپے کیوں دیے گئے,چیف جسٹس نے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے سابق چیئرمین عطاالحق قاسمی کو مبینہ طور پر ان کی 2 سالہ ملازمت کے دوران تنخواہ اور مراعات کی مد میں 27 کروڑ روپے دیے جانے کا جواب جاننے کے لیے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا کو بھی سمن جاری کیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی ٹی وی میں کام کرنے والے پروڈیوسر کی جانب سے 2006 میں دائر کی جانے والی پٹیشن پر سماعت کی۔

پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریاستی میڈیا پی ٹی وی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی سے ادارے کے کام پر ایک منفی اثر پڑا ہے۔


عطاالحق قاسمی کے خلاف معاملہ اپریل 2017 میں شروع ہوا جب انہوں نے خود کو پی ٹی وی کا ایم ڈی منتخب کیا تھا۔

ان کے عہدے پر فائز ہونے کے 5 دن بعد انہیں سیکریٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

احمد نواز سکھیرا نے بھی دسمبر کے مہینے میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی وی کی ماضی کی حالت میں لانا بہت مشکل ہوگیا