ایسا تیل جس میں کینسر، امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا بھی علاج ہے

زیتون کا تیل طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے جس کی اکثر خوبیاں آپ نے مختلف مضامین میں پڑھی ہوں گی مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے بہت کچھ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا؟

یعنی یہ جسم کے باہری اور اندرونی حصوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بھی زیتون کے تیل کے متعدد فوائد بیان کیے گئے ہیں جس کی تصدیق اب 1400 سال بعد طبی سائنس بھی آہستہ آہستہ کرتی جارہی ہے۔

تو زیتون کے تیل کے چند ایسے انوکھے طریقے جانے جو آپ کی زندگی کو آسان بناسکتے ہیں۔

لمبی زندگی
زیتون کا تیل استعمال کرنے والے اکثر لمبی عمر پاتے ہیں، ایسا ان خطوں میں عام دیکھنے میں آتا ہے جہاں کھانے اس تیل میں پکائے جاتے ہیں۔ زیتون کا تیل پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت بخش کے لیے قابل قدر جز ہے، جو عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا شکار ہونے سے بچاتا ہے۔

فالج کی روک تھام
فالج کے خطرے کو روکنے کا ایک ذریعہ غذا میں زیتون کے تیل کا استعمال بڑھا دینا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اس تیل کا