'انٹرنیٹ کے بغیر' چلنے والی یوٹیوب ایپ دنیا بھر میں دستیاب

اگر تو آپ کو یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے میں انٹرنیٹ کی ناقص رفتار کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہوتا ہے یا کسی ویڈیو کو اپنے فون پر ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو یوٹیوب کی نئی ایپ آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

گزشتہ سال گوگل نے ایک نئی ایپ یوٹیوب گو کو پہلے بھارت اور پھر تھائی لینڈ، انڈونیشیاءاور نائیجریا سمیت چودہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا تھا جس کا مقصد خراب انٹرنیٹ سروس والے علاقوں میں صارفین کے لیے ویڈیوز کی بفرنگ یا دیگر مسائل کو دور کیا جاسکے۔


اب اس ایپ کو 130 سے زائد ممالک میں پیش کیا جارہا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے ڈیزائن کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ نہ ہونے کے برابر انٹرنیٹ پر بھی یہ کام کرتی ہے، کم ڈیٹا خرچ کرتی ہے۔

آسان الفاظ میں یہ نئی یوٹیوب ایپ صارفین کو ڈیٹا بچانے میں مدد دے گی اور ان کے موبائل کا بل کم رکھنے کے لیے ایسی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ بھی دے گی جو اس کے خیال میں لوگوں کو پسند آسکتی ہے۔

گوگل کی جانب سے اس ایپ کو سامنے لانے کا مقصد اپنے حریفوں جیسے فیس بک کو ٹکر دینا ہے کیونکہ دونوں پر ہی اربوں افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں اور اب یہ دونوں کمپنیاں موبائل انٹرنی