یوٹیوب کے لیے خطرہ بن جانے والی ایپ کونسی ہے؟

واٹس ایپ نے مقبولیت کا ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے دنیا بھر میں یوٹیوب جتنا مقبول ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب تک جاپہنچی ہے اور یہ اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد بھی اتنی ہی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے چوتھی سہ ماہی کے لیے کمپنی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور اس میسجنگ اپلیکشن میں ساٹھ ارب پیغامات روزانہ بھیجے جارہے ہیں۔


واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں چھ ماہ کے دوران بیس کروڑ کا حیران کن اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ سال جولائی میں یہ تعداد ایک ارب 30 کروڑ تھی۔

خیال رہے کہ جب 2014 میں فیس بک نے واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز کو خریدا تھا تو اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف 45 کروڑ تھی اور اب پانچ سال کے دوران اس میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس میسجنگ اپلیکشن نے 2016 میں ایک ارب کا سنگ میل طے کیا تھا۔

مارک زکربرگ نے یہ بھی بتایا کہ اسنیپ چیٹ کی نقل پر اسٹوری یا اسٹیٹس نامی فیچر فیس بک کی ایپس میں متعارف