فیس بک پر لوگوں کی دلچسپی میں کمی ,اعتراف مارک زکربرگ نے خود کیا

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تسلیم کیا ہے کہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں کی جانب سے کم وقت گزارنے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران سوشل میڈیا نیٹ ورک پر روزانہ 5 کروڑ گھنٹے صارفین نے کم گزاریں جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے وائرل پوسٹس کو کم ڈسپلے کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 میں ہماری توجہ اس امر کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ فیس بک صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ لوگوں کی شخصیت اور معاشرے کے لیے بہتر ثابت ہو۔


انہوں نے لکھا ' ہم اس مقصد کے لیے بیکار مواد کی فراہمی کی بجائے لوگوں کے درمیان بامقصد تعلق کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، گزشتہ سہ ماہی کے دوران ہم نے تبدیلیاں کرتے ہوئے وائرل ویڈیوز کو کم شو کرکے لوگوں کے وقت بہتر بنانے کو یقینی بنایا'۔

انہوں نے مزید کہا ' ہماری جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے گزارے جانے والے روزانہ کے وقت میں پانچ کروڑ گھنٹوں کی کمی ہوئی'۔

خیال رہے کہ فیس بک نے گزشتہ دنوں نیوزفیڈ کے الگورتھم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد پبلشرز اور برانڈ