میر ہزار بجرانی کے بعد پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کو قتل کر دیا گیا

بدین: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مقامی رہنما اور زمیندار خدا بخش حسبانی کو مالکانی شریف ٹاؤن میں قائم ان کے فارم ہاؤس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پینگریو تھانے کے ہاؤس اسٹیشن آفیسر (ایس ایچ او) قربان ملاح نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ضلع بدین کی معروف سیاسی شخصیت کو قتل کردیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ پولیس مذکورہ قتل کی تحقیقات کررہی ہے تاکہ خدا بخش حسانی کے قتل کے محرکات اور ملزمان کو سامنے لایا جاسکے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں پی پی پی کے سیکڑوں کارکنوں اور مقامی افراد نے جمع ہوکر مذکورہ واقعے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔


مذکورہ خبر شائع ہونے تک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

بعد ازاں ڈان نیوز کو حاصل ہونے والی پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی کے مطابق